19 اپریل 2011
وقت اشاعت: 7:40
ڈبلن
ڈبلن، ملک آئیر لینڈ کا دارالحکومت اور بندرگاہ ہے۔ یہ Liffey River کے دہانے پر، Dublin Bay کے قریب Irish Sea کے ناکے پر واقع ہے۔بحری راستوں کے ذریعے اس شہر کا تعلق کارک، بلفاسٹ، انگلینڈ اور سکاٹ لینڈ اور فرانس کی بندرگاہوں سے قائم ہے۔ یہاں ریلوے اسٹیشن بھی ہیں جس کے ذریعے اس شہر کا آئر لینڈ میں بہت سے اہم مراکز کے ساتھ تعلق قائم ہے۔ یہ شہر آئر لینڈ میں تجارت اور کاروباری لحاظ سے اہم مرکز ہے۔ یہاں بہت سی صنعتیں لگائی گئی ہیں۔ جن میں شراب، الیکٹرونک کی اشیاء، جرابیں، گلاس، ادویات اور اشیائے خوردنی تیار کی جاتی ہیں۔ یہاں موٹر گاڑیاں اور جہاز بھی بنائے جاتے ہیں۔ زرعی اور صنعتی پیداواریں یہاں سے درآمد کی جاتی ہیں۔
ڈبلن کا شہر ایک نشیبی علاقہ ہے اور اس کے وسط سے Liffey دریا گزرتا ہے۔ اس دریا پر دس پُل بنائے گئے ہیں جن میں قابل ذکر O'conneli's Bridge ہے جو شہر کی ایک بڑی گزرگاہ سے ملا ہوا ہے۔
ڈبلن کے شہر کو بڑی مہارت سے تعمیر کیا گیا ہے۔ یہاں کشادہ اور وسیع و عریض گزرگاہیں ہیں۔ صرف اس کے جنوب مغربی حصے میں تنگ و تاریک گلیاں ہیں۔ اس شہر کے جنوب مشرقی اور شمال مشرقی حصے میں کئی پرانے محل سرا بھی ہیں۔سرکلر ڈرائیور ایک سایہ دار سڑک ہے ۔ یہ 14کلومیٹر(9میل) لمبی ہے۔ یہ سڑک 19صدی کے آخر میں اس شہر کی بیرونی حدود کے ساتھ ساتھ بنائی گئی۔
Liffey River پر ایک بندرگاہ ہے جہاں جہازوں سے مال اتارنے او ر چڑھانے کا گھاٹ بھی ہے۔ دو نہریں رائل کینال جو 154 کلومیٹر لمبی ہے اور گرینڈ کینال جو 335 کلومیٹر لمبی ہے۔ یہ دونوں نہریں Shannon River کی شمالی اور جنوبی شاخوں اور بندرگاہ کے علاقے کے درمیان رابطہ قائم کرتی ہیں۔