24 دسمبر 2010
وقت اشاعت: 9:48
اسلام آباد
اسلام آباد، پاکستان کا دارالحکومت ہے اور پاکستان کے شمالی حصہ میں واقع ہے۔ اسلام آباد کو امن کا شہر بھی کہا جاتا ہے۔ یہ راولپنڈی کے نزدیک پوٹھوہار کی سطح مرتفع پہ مارگلہ پہاڑیوں کے دامن میں واقع ہے۔ اِس شہر کا خاکہ پاکستان کے پہلے دارلحکومت کراچی کو قائم مقام کرکے تعمیر کیا گیا۔ اس فیصلے کے پیچھے، ایک وجہ یہ بھی تھی کہ کراچی Nation Heartland سے خاصے فاصلے پر خیال کیا جاتا تھا اور اسلام آباد کا علاقہ گورنمنٹ کے لیے براہِ راست رابطے کو آسان بناتا تھا۔
1959 میں دارالحکومت کو یہاں لانے کے لیے اسلام آباد کی جگہ چنا گیا لہٰذا انٹرنیشنل سطح کے مشہور ٹاؤن پلانر اور آرکیٹیکٹس نے مل کر اس شہر کا نقشہ تیار کیا۔
جن لوگوں نے اس شہر کو ڈیزائن کیا ان میں Gio Ponti, Edward Durell Stone اور Louis I. Khan شامل تھے۔
ڈھاکہ پارلیمنٹ کی عمارت کا ڈیزائن بھی Louis I. Khan کا تیار کردہ ہے۔
1961 میں شہر کی تعمیر کا آغاز ہوا تعمیر کے دوران راولپنڈی کو پاکستان کا دارلحکومت بنا دیا گیا۔ جو اسلام آباد سے صرف 14 کلو میٹر کے فاصلے پر جنوب مغرب میں واقع ہے۔
1967 میں اسلام آباد کو سرکاری طور پر پاکستان کا دارلحکومت بنا دیا گیا اور 1970 کے درمیان سے اِس شہر کی بڑی عمارتوں، سڑکوں اور دوسری سہولیات پر کام کرکے تکمیل تک پہنچا دیا گیا۔
اِس شہر کو بڑے بااختیار منطقوں میں تقسیم کیا گیا۔ اور یہ سب حکومتی اقدامات، تجارت، چھوٹی صنعتوں اور رہائشی علاقوںکا اہم مرکز ہیں۔ اِن علاقوں میں گرین بیلٹ اور ایک نیشنل پارک بھی ہے۔ جس میں فارم، باغ اور ریسرچ کے لئے ادارے ہیں۔
راول ڈیم سے Kurang River کے قریب سے ایک جھیل نکلتی ہے۔ جو اسلام آباد کو پانی مہیا کرتی ہے۔جدید اسلام آباد اسلامی رواج اور اِس دورکے فن تعمیر کا مِلا جُلا انداز پیش کرتا ہے۔
اسلام آباد میں قابل ذکر عمارتوں میں قومی اسمبلی بلڈنگ ہے۔ جسے Louis I. Khan نے ڈیزائن کیا۔فیصل مسجد، سیکرٹریٹ اور اسلام آباد ہونیورسٹی شامل ہیں، یہاں قائد اعظم یونیورسٹی بھی ہے۔ یہاں کی آبادی 1998 کی مردم شماری کے مطابق 524,500 ہے۔ یہاں بہت سے تفریحی مقامات بھی ہیں۔ جو علاقائی حسن کو دوبالا کئے ہوئے ہیں۔
اس زمرہ سے آگے اور پہلے |
اس سے آگے | اس سے پہلے | آپ آخری مضمون پر ہیں | لندن |
|