18 اپریل 2011
وقت اشاعت: 9:59
خرطوم
خرطوم کا شہر، ملک سوڈان کے شمالی مرکز میں واقع ہے۔ یہ سوڈان اور خرطوم صوبہ کا دالحکومت ہے۔ یہ دو دریاؤں Blue Nile اور White Nile کے سنگھم کے جنوب میں واقع ہے۔
خرطوم ملک کا اقتصادی لحاظ سے سب سے بڑا مرکز ہے۔ اس میں دو پُل ہیں۔ Blue Nile پر سے گزرنے والا پُل اس شہر کو شمالی خرطوم کے علاقے سے ملاتا ہے۔ اور White Nile پر سے گزرنے والا پُل خرطوم کو Omdurman کے علاقے سے ملاتا ہے۔
اس شہر کو بڑے خوبصورت طریقے سے بنا گیا ہے۔ یہاں سڑکوں کے کنارے درختوں کی قطاریں لگائی گئی ہیں۔ خرطوم اس ملک میں انتظامیہ کے اقدامات کا سب سے بڑا مرکز ہے۔خرطوم کی زیادہ تر تجارت Nile کے دریا پر چلنے والی کشتیوں اور بحری جہازوں کے ذریعے ہوتی ہے۔ یہ تجارت الجزیرہ کے بڑے علاقے سے کی جاتی ہے۔خرطوم کی صنعتوں میں شیشہ، کپڑا اور اشیائے خوردنی تیار کی جاتی ہیں۔
یہاں کے اہم تعلیمی اداروں میں یونیورسٹی آف خرطوم ہے۔ جسے 1956ء میں بنایا گیا اور 1955ء میں تعمیر کی جانے والی قاہرہ یونیورسٹی خرطوم شاخ شامل ہیں۔ اس کے علاوہ بہت سے ٹیکنیکل اسکول بھی ہیں۔خرطوم میں دو بڑے اہم میوزیم ہیں جن کے نام یہ ہیں: سوڈان نیشنل میوزیم اور ایتھنو گرافکل میوزیم یہاں کاری پبلکن اور پارلیمنٹ بلڈنگز قابل دید ہیں ۔ خرطوم کو 1821ءمیں تعمیر کیا گیا۔ اسے Egypt کی ایک فوجی چوکی پر سوڈان میں بناگیا۔
1880ءکے بعد یہ تیزی سے ایک اہم تجارتی اور کاروباری مرکز کے طور پر بڑھا۔ 1884-85ء میں Anglo-Egyptian حکومت کے خلاف لڑی جانے والی ایک جنگ کے دوران یہ شہر دس مہینے تک محمد احمد کے قبضے میں رہا۔ جو مہدی کے نام سے جاناجاتا تھا۔
1898ء میں برطانیہ کے H.H.Kitchener نے یہاں قبضہ کرلیا اور اس شہر کی طرف توجہ دی۔خرطوم، 1956-1899ء تک Anglo-Egyptian سوڈان کا دارالحکومت رہا اور پھر یہ ایک آزاد خودمختار سوڈان کا دارالحکومت بنا۔