شہروں کی معلومات 
21 اپریل 2011
وقت اشاعت: 14:41

رباط

رباط مراکش کا دارالحکومت ہے اور یہ اوقیانوس کی ڈھلوان پر دریائے Bou Ragrag کے بالکل کنارے پر سیل ( Sale) کے بالمقابل واقع ہے۔ یہ علاقہ اس ملک کا شمال مغربی حصہ ہے۔ یہ ایک اہم اور بڑی بندرگاہ ہے اور ایک تسلیم شدہ انڈسٹری ہے۔ جس میں شامل کپڑے تیار کرنا۔ کھانے پینے کی اشیاءاور بلڈنگ میٹریل وغیرہ تیار کرنے کے کارخانے ہیں۔حکومتی اقدامات، دست کاری، ٹورازم شہر کی اقتصادی بنیاد کے لیے بھی اہمیت کی حامل ہیں۔

محمد V یونیورسٹی اسی شہر میں ہے جو 1957ءمیں قائم کی گئی۔ اس یونیورسٹی میں قومی، موسیقی، ڈانس، فنون لطیفہ، زرعی تعلیم اور Applied Economics اور پبلک اینڈمنسٹریشن کے علاوہ ایک آثار قدیمہ کا عجائب گھر بھی ہے۔ جسے لوگ دور دور سے دیکھنے کے لیے آتے ہیں۔ یہ میوزیم مراکو آرٹ کے حوالے سے بھی اطمینان بخش فن پاروں سے مزین ہے۔

حسن 9 جولائی 1929ءمیں رباط میں پیدا ہوا اور یہ محمدوی کا بیٹا تھا جس کے نام پر مذکورہ یونیورسٹی کا نام رکھا گیا۔ حسن مراکو آرمی کا کمانڈر انچیف بھی رہا۔ حسن دل کا دورہ پڑنے سے 25 جولائی 1949ءکو جہان فانی سے رخصت ہوگیا۔

اس علاقہ میں جو پرکشش ترین چیز ہے وہ ہے بارھویں صدی کا حسن ٹاور، اس مینار کی بلندی 180 فٹ ہے۔مسجد یعقوب المنصور کے کئی حصے1160-99ءسے اب تک موجود ہیں۔ جن میں بہت سے خاصے خستہ حالت میں موجود ہیں اور تقریباً ختم ہونے والے ہیں۔ اس کا بندوبست اور انتظام سنبھالنے کے لیے بارھویں صدی سے فوجی انتظامیہ بنائی گئی۔ جس کا نام عربی رباط رکھا گیا۔

یہ شہر اپنی قدیمی روایات سے نکل کر نئے تقاضوں کے تحت 1912ءمیں فرانس کا دارالحکومت بنا۔ جب کہ یہ مراکو کے ماتحت تھا۔ جب مراکش 1956ءمیں آزاد ہوا تو رباط کو مراکو کا دوبارہ دارالخلافہ بنا دیا گیا۔

صفحات

اس زمرہ سے آگے اور پہلے

اس سے آگےاس سے پہلے
ڈھاکہلندن
متن لکھیں اور تلاش کریں
  • مقبول ترین
© sweb 2012 - All rights reserved.