21 اپریل 2011
وقت اشاعت: 13:21
رک جاوک
رک جاوک شہر آئس لینڈ کا دارالحکومت ہے اور Faxafloi یعنی بحراوقیانوس کے کنارے پر ملک کے شمال مغربی حصے میں واقع ہے۔یہ شہر آئس لینڈ کا سب سے بڑا شہر ہے او ر مچھلیوں کو پکڑنے کے لیے ایک اہم اور بڑی بندرگاہ ہے اور ظاہر ہے کہ مچھلی اس شہر کے تجارتی گراف کو اوپر لے جانے میں کافی حدتک مدد گارثابت ہوتی ہوگی۔
یہ شہر آئس لینڈ کا اہم تجارتی مرکز، اور مختلف اشیاءکی تیاری کا گڑھ مانا جاتا ہے۔ جس میں لباس، رنگ و روغن، لوہے سے تیار کیا ہوا سامان، بحری جہاز اور کھانے پینے کی اشیاء شامل ہیں۔
Keflavik میں انٹرنیشنل ائیرپورٹ کے ذریعے اس شہر کی تجارتی سرگرمیا عروج پر ہیں۔رک جاوک ایک جدید ترین شہر ہے یہاں کی بہت سی عمارتیں زمین سے حدت کشید کرکے گرم پائیوں کے ذریعے گرم رکھی جاتی ہیں۔ یونیورسٹی آف آئس لینڈ اسی شہر میں 1911ء سے اپنی کارکردگی ظاہر کررہی ہے۔علاوہ ازیں دوسری کئی اہم عمارتیں خوبصورتی میں اپنی مثال آپ ہی جن میں Raykjavik Conservatory Of Music جو 1930ء میں تعمیر کیا گیا۔
The Althing (پارلیمنٹ) The Lutheran Cathedral نیشنل لائبریری، نیشنل محافظ خانے اور نیشنل تھیٹر وغیرہ قابل ذکر ہیں۔ دلچسپی کے مراکز میں، نیشنل میوزیم جس میں آئس لینڈ کے بارے میں نوادرات رکھے گئے ہیں جو دیکھنے کی چیز ہے۔علاوہ ازیں ماڈرن Hallgrim چرچ، نیشنل گیلری اور آئس لینڈ کے جہازران Leif Eriksson کا مجسمہ قابل ستائش ہیں۔ جو یونائیٹڈ اسٹیٹ نے 1930ء میں آئس لینڈ کو ایک یادگار کے طور پر Althing کی ہزاروی سالگرہ کے موقع پر پیش کیا۔
Vikings (کمیونٹی) 874 ء میں پہلی دفعہ یہاں مستقل طور پر آباد ہوئی۔
1786ء میں ایک منشور مرتب کیا گیا اور 1883ء میں پارلیمنٹ میں شمولیت اختیار کرلی اور رک جاوک، 1918ءمیں آئس لینڈ کا دارالحکومت بنا دیا گیا۔
بیسوی صدی میں صحیح طور پر ترقی یافتہ ہو اور اس نے اقتصادی سنٹر کا روپ دھار لیا۔