شہروں کی معلومات 
7 ستمبر 2012
وقت اشاعت: 17:7

صوفیہ

صوفیہ بلغاریہ کا دارالحکومت اور سب سے بڑا شہر ہے۔ یہ ملک کے مغربی حصے میں بلقان پہاڑی سلسلہ کے دامن میں واقع ہے، اس شہر سے 8 کلومیٹر ( 5 میل) جنوب کی طرف وٹوشا پہاڑ ہے، جس کی بلندی 550 میٹر (یا 1٫805 فٹ ہے۔ اس وادی کا نام Sofia Rasin ہے۔ یہاں پر Serdi نے آٹھویں صدی قبل مسیح میں ایک آبادی بسائی۔ اس بستی کو 29 قبل مسیح میں رومنز نے فتح کیا اور اس کا نام Serdia رکھا۔ پھر اس بستی نے بہت ترقی کی اور 342 مین یہ کرسچین بشپ کی اہم ملاقاتوں کا مرکز بن گیا۔ 809 میں بلغاریہ کے خان نے اس پر قبضہ کیا۔
1382 میں ترکوں نے اس شہر پر قبضہ کیا اور پھر4 جنوری 1878 میں روس کی فوج نے اسے ترکوں سے چھین لیا۔ اسے 3 اپریل 1879 کو بلغاریہ کے دارالحکومت کا درجہ دیا گیا۔ جرمن آرمی نے دوسری جنگ عظیم کے دوران اس پر قبضہ کیا۔ پھر1944 میں روسی فوج نے اسے آزاد کروادیا۔
یہ ایک اہم تجارتی، ثقافتی اور صنعتی مرکز ہے۔ یہاں کی اہم صنعتوں میں ربڑ، دھاتیں، تیار شدہ کھانا، ٹیکسٹائل، کپڑا، فرنیچر، اور لکڑی کا سامان، مشینری، الیکٹرونک کا سامان اور جرابے بڑے پیمانے پر تیار کی جاتی ہیں۔
اس کے علاوہ کیمیکل انڈسڑیز بھی بڑی تعداد میں موجود ہیں۔
یہ شہر ایک اہم زرعی مرکز بھی ہے۔
یہاں پر پھلوں اور سبزیوں کا کاروبار بھی ہوتا ہے۔
اس شہر کو ریل اور بسوں کے ذریعے ملک کے دوسرے شہروں سے ملایا گیا ہے۔
حکومتی اقدامات اور غیر ملکی سیاحوں کی آمد اس شہر کی اقتصادی حالت پر بہت اچھا اثر ڈالتے ہیں۔
یہ ایک اہم تعلیمی مرکز بھی ہے۔ یہاں کے مشہور تعلیمی ادارے اکیڈمی اور ایگریکلچر سائنسز، اکیڈمی آف سائنس اور یونیورسٹی آف بلغاریہ ہے جو 1888 میں قائم کی گئی۔
1972 میں قائم ہونے والی اکیڈمی آف میڈیسن اور 1904 میں بنائے جانے والے بلغارین اسٹیٹ کنزرویٹری کا شمار بھی اس کے اہم تعلیمی مراکز میں ہوتا ہے۔
اس کے شہر میں کیمیکل ٹیکنالوجی، انجینئرنگ، اکنامکس اور فنون لطیفہ کے بڑے ادارے قائم کیے گئے ہیں۔ 1878ئ میں قائم کی جانے والی سینٹ میتھوڈیس نیشنل لائبریری یہاں کی مشہور ترین لائبریری ہے۔
یہاں بہت سے تفریح مقامات اور میوزیم ہیں جن میں نیشنل سنچری ہسٹری میوزیم اور نیشنل آرٹ گیلری شامل ہیں جس میں بلغاری اور روسی آرٹ کے فن تعمیر کے نمونے رکھے گئے ہیں اور ان میں روسی کلچر کی جھلک صاف دکھائی دیتی ہے۔ ان کے علاوہ نیشنل ایتھنو گرافکل میوزیم اور میوزیم آف ہسٹری آف صوفیہ بہت اہم اور قابل ذکر ہیں۔
یہاں پر تاریخی اور پرانی مساجد بھی ہیں جو دیکھنے سے تعلق رکھتی ہیں۔ ان میں پندرھویں صدی کی Buyk Djami Mosque شامل ہے جو بہت دلکش اور خوبصورت ہے۔ حکومتی جماعتوں کے ہیڈ کوارٹر اور حکومتی اداروں کے ہیڈکوارٹر بھی اسی شہر میں ہیں۔
اس کے علاوہ چوتھی صدی کا چرچ آف سینٹ جارج اس شہر کی قدیم ترین عمارت ہے۔ چھٹی صدی کا چرچ آف سینٹ صوفیہ بھی قابل ذکر ہے اور اس شہر کی دلچسپ عمارتوں میں سے ہے۔
صوفیہ کا شمار یورپ کے تاریخی اور خوبصورت ترین شہروں میں ہوتا ہے۔

اس زمرہ سے آگے اور پہلے

اس سے آگےاس سے پہلے
شنگھائیلندن
متن لکھیں اور تلاش کریں
  • مقبول ترین
© sweb 2012 - All rights reserved.