26 اپریل 2011
وقت اشاعت: 10:3
سورابایا
سورابایا، ملک انڈونیشیا کے جنوبی حصے میں ہے۔ یہ صوبہ مشرقی جاوا کا دارالحکومت ہے۔ Mas River, Surabya کے دہانے پر Java کے جزیرے کے شمالی ساحل پر ایک بندرگاہ ہے۔
سورابایا، انڈونیشیا میں جکارتہ کے بعد سب سے بڑا شہر ہے۔ یہ ایشیا میں تجارتی اور کاروباری لحاظ سے ایک بڑا مرکز ہے۔ یہاں بہت سی ریل روڈ اور شاہراہیں ہیں جو اسے جاوا کے دوسرے شہروں سے ملاتی ہیں۔
یہاں کی اہم درآمدات میں چینی ایک بڑی درآمد ہے۔ سورابایا کی دوسری صنعتوں میں تمباکو، کافی، اناج اور چمڑا کی صنعتیں شامل ہیں۔ اس کے علاوہ یہاں مشینری، کپڑا، گلاس، دھاتی اشیاء، اشیائے خوردنی اور پیٹرولیم صاف کرنے کی صنعتیں کام کررہی ہیں۔ یہاں جہاز سے مال اُتارنے اور چڑھانے والے بہت سے گھاٹ اور گودام بھی ہیں۔ یہاں کی بندرگاہ پر بہت سے جہاز بھی لنگرانداز کیے جاتے ہیں۔
اس شہر کے اہم تعلیمی اداروں میں 1954ءمیں بنائی جانے والی ائیرلنگا یونیورسٹی، 1965ء میں بنائی جانے والی پیٹرکرسچن یونیورسٹی اور 1960ء میں بنائی جانے والی سورابایا انسٹی ٹیوٹ آف ٹیکنالوجی شامل ہیں۔
دوسری جنگ عظیم (1939-1945) سے پہلے سورابایا، نیدرلینڈ ایسٹ انڈیا میں ڈچ کا ایک بڑا اہم بحری پڑاؤ تھا۔ دوسری عالمی جنگ میں بندرگاہ کا بہت سا حصہ تباہ ہوگیا تھا۔
1942ء میں جاپانیوں نے یہاں پر قبضہ کرلیااور اس کے بعد دوسال بعد اتحادیوں نے یہاں حکومت قائم کی۔ 1945ء میں دوسری عالمی جنگ کے خاتمے پر انڈونیشیا کے حکمرانوں نے یہاں قبضہ کرلیا اور پھر اسے ری پبلک آف انڈونیشیا کا حصہ بنا دیا گیا۔