18 اپریل 2011
وقت اشاعت: 10:3
تھیمفو
تھیمفو ٹاؤن بھوٹان کا مغربی حصہ ہے اور بھوٹان کا دارالحکومت بھی ہے۔ یہ علاقہ سلسلہ ہمالیہ کی بلند وادی شمار کیا جاتا ہے۔ یہ تمام علاقہ زرعی آلات کی تیاری کے لیے مشہور ہے اس کے علاوہ کھانے پینے کی اشیاء اور لکڑی کے سامان کی بھی مارکیٹ ہے۔
تھیمفو جنوب میں ایک ہائی وے سسٹم کے ذریعے انڈیا اور بھوٹان کو جوڑتا ہے۔ اس ٹاؤن میں نہ تو کوئی ائیرپورٹ ہے اور نہ کوئی ریلوئے لائن ہے۔اس شہر کو خانقاہوں کا شہر بھی کہا جاسکتا ہے کہ اس شہر میں بہت بڑی بڑی خانقاہیں موجود ہیں ویسے بھی یہ شہر بھوٹان حکومت کے شاہی خاندان کی آماج گاہ ہے۔
پہلے یہ سردیوں میں دارالحکومت ہوتا تھا او ر گرمیوں میں Punakha میں سے حکومت کے فرائض اد ا کیے جاتے تھے۔ مگر 1962ءسے تھیمفو مستقل طور پر دارالحکومت بنالیا گیا۔