اگر سچ سننے والے نہ ہوں تو بولنے سے کیا فائدہ۔
Posted on Apr 02, 2011
جو شخص علمی مذاق نہ رکھتا ہو۔ اس کے سامنے علمی باتیں کرنا اسے اذیت پہنچانا ہے۔
Posted on Apr 02, 2011
سچ بولنے کے لیے ہمیشہ دو آدمیوں کی ضرورت ہوتی ہے ایک وہ جو سچ بولے دوسرے وہ جو سچائی کو سنے۔
Posted on Apr 02, 2011
جو آدمی اکیلا ہو تو وہ اپنے خیالات میں قابو رکھے اور مجلس میں اپنی زبان کو۔
Posted on Apr 02, 2011
عقلمند سوچ کر بولتا ہے اور بیوقوف بول کر سوچتا ہے۔
Posted on Apr 02, 2011
جو کلمہ نہیں کہا گیا لیکن جو کہا گیا وہ تمہارا غلام ہے لیکن جو کہا جاچکا ہے وہ آقا ہے۔
Posted on Apr 02, 2011
فضول باتوں کا سننا خطرات نفسانی کا تخم ہے۔
Posted on Apr 02, 2011
جھوٹ تمام گناہوں کی ماں اور سچ برائیوں کا علاج ہے۔
Posted on Apr 02, 2011
برا کام کرتے وقت برا کلام کہتے وقت ہر دیوار کو کان اور ہر دروازے کو آنکھ نہ سمجھنا سخت غلطی ہے۔
Posted on Apr 02, 2011
خاموشی سب سے زیادہ آسان کام اور سب سے زیادہ نفع بخش عادت ہے۔
Posted on Apr 02, 2011
بغیر کسی ذریعہ اطمینان کے محض کسی کی قسم یہ اعتبار کرلینا غلطی ہے۔
Posted on Apr 02, 2011
جواب دینے میں جلدی نہ کرنا کہ بعد میں شرمندگی نہ ہو۔
Posted on Apr 02, 2011
زیادہ گفتگو کرنا ہر چند کہ اچھی باتیں ہوں دلیل دیوانگی ہے۔
Posted on Apr 02, 2011
عیارے چھوٹے کمبل کی طرح ہے۔ اس سے سر چھپاؤ تو پیر ننگا ہو جائے گا۔
Posted on Apr 02, 2011
سماجی رابطہ