حضرت ابوہریرہ اور حضرت ابوسعید خدری رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے ارشاد فرمایا: جب بھی اور جہاں بھی بیٹھ کے کچھ بندگانِ خدا اللہ تعالیٰ کا ذکر کرتے ہیں تو لازمی طور پر فرشتے ہرطرف سے ان کے گرد جمع ہوجاتے ہیں اور ان کو گھیرلیتے ہیں اور رحمتِ الٰہی ان پرچھاجاتی ہے اور ان کو اپنے سایہ میں لے لیتی ہے اور ان پر سکینہ کی کیفیت نازل ہوتی ہے اور اللہ تعالیٰ اپنے ملائکہ مقربین میں ان کا ذکر فرماتا ہے۔
(مسلم، باب فضل الاجتماع علی تلاوۃ القرآن، حدیث نمبر:۴۸۶۸۔ مسنداحمد، حدیث ابی سعید الخدریؓ، حدیث نمبر:۱۱۸۹۳)
Posted on Apr 08, 2013
سماجی رابطہ