"حضرت عبداللہ بن عمرو بن العاض رضی اللہ تعالی عنہ راوی ہیں کہ (ایک مرتبہ) سرکار دو عالم صلی اللہ علیہ وسلم کا گزر حضرت سعد رضی اللہ تعالی عنہ پر ہوا جب كہ وہ وضو کر رہے تھے ( اور وضو میں اسراف بھی کر رہے تھے ) آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے (یہ دیکھ کر) فرمایا "اے سعد! یہ کیا اسراف (زیادتی ہے)؟ " حضرت سعد رضی اللہ تعالی عنہ نے عرض کیا كہ کیا وضو میں بھی اسراف ہے؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا " ہاں ! اگرچہ تم نہر جاری ہی پر (کیوں نہ وضو کر رہے) ہو . "
( احمد بن حنبل ، اِبْن ماجہ )
" aur Hazrat Abdullah bin Umro bin Al Aas R.A raawi hai key (aik martaba) sarkar e do aalam SAWW ka guzar hazrat Saad R.A par hua jab ke wo wazu kar rahay the (aur wazoo me israaf bhi kar rahay the) aap SAWW ne (ye dekh kar) farmaya " ae saad! ye kya israaf (zyadati hai)?" hazrat saad R.Ae ne arz kiya ke kya wazoo mein bhi israaf hai? Aaap SAWW ne farmaya " haan! agarche tum nehar jari hi par (kyn na wazoo kar rahay) ho. "
(Ahmed, Ibn e Maja)
سماجی رابطہ