قصص الانبیاء 
18 فروری 2011
وقت اشاعت: 13:48

حضرت ہود علیہ السلام

حضرت ھُو±دعلیہ السلام

نام و نسب اور بعثت

? نام‘ نسب اور علاقہ: حضرت ہود علیہ السلام کا نسب نامہ یوں ہے: ” ھود بن شالخ بن ا?رفخشد بن سام بن نوح علیہ السلام?“ ایک قول کے مطابق ہود علیہ السلام کا نام ” عابر“ ہے جو ”شالخ“ کے بیٹے تھے اور وہ ”ارفخشد“ کے بیٹے تھے، جو سام بن نوح کے بیٹے تھے? (تورات، کتاب پیدائش، باب: 11)
آپ کا نسب اس طرح بھی بیان کیا جاتا ہے: ہود بن عبداللہ بن رباح الجارود بن عاد بن عوص بن ارم ابن سام ابن نوح علیہ السلام?
آپ قبیلہ ”عاد“ سے تعلق رکھتے تھے? یہ ایک عربی قبیلہ تھا جن کی رہائش عمان اور حضرموت کے درمیان ریت کے ٹیلوں والے علاقے (احقاف) میں تھی? یہ علاقہ سمندر کے کنارے پر واقع تھا? جو [شَح±ر] کے نام سے معروف تھا اور ان کی وادی کا نام ”مغیث“ تھا?
یہ لوگ زیادہ تر لمبے لمبے ستونوں والے خیموں میں رہتے تھے? جیسے کہ ارشاد باری تعالی? ہے:
”کیا تم نے جانا نہیں کہ تمہارے پروردگار نے عاد کے ساتھ کیا کیا (جو) ارم (کہلاتے تھے،
اتنے) دراز قد کہ تمام ملک میں ایسے لوگ پیدا نہیں ہوئے تھے?“ (الفجر: 8-6/89)
?مِث±لُھَا? سے مراد یہ ہے کہ اس قبیلے جیسے (قوی ہیکل) لوگ اور کسی علاقے میں نہیں تھے?
کہتے ہیں سب سے پہلے حضرت ہود علیہ السلام نے عربی زبان میں کلام فرمایا? البتہ وہب بن منبہ? فرماتے ہیں کہ ہود علیہ السلام کے والد سب سے پہلے عربی بولنے والے تھے? بعض حضرات نے حضرت نوح علیہ السلام اور حضرت آدم علیہ السلام کا نام لیا ہے? کچھ دوسرے اقوال بھی ہیں? (واللہ اعلم)
حضرت اسماعیل علیہ السلام سے پہلے کے عرب باشندے ”عرب عاربہ“ خالص عرب کہلاتے ہیں? ان میں بہت سے قبائل شامل ہےں? مثلاً: عاد، ثمود، جرھم، طسم، جدیس، ا?میم، مَد±یَن±، عملاق، جاسم، قحطان، بنو یقطن وغیرہ?
حضرت ابراہیم علیہ السلام کے فرزند حضرت اسماعیل علیہ السلام کی اولاد ”عرب مستعربہ“ کہلاتی ہے? فصیح و بلیغ عربی زبان میں سب سے پہلے حضرت اسماعیل علیہ السلام نے کلام فرمایا? آپ نے عربی زبان قبیلہ جرہم کے ان افراد سے سیکھی تھی، جو آپ کی والدہ حضرت ہاجرہ علیھا السلام کے پاس رہائش پذیر ہوگئے تھے? (اس واقعہ کی تفصیل اپنے مقام پر بیان ہوگی) لیکن اللہ تعالی? نے اسماعیل علیہ السلام کو انتہائی فصاحت و بلاغت عطا فرمائی تھی? رسول اللہ ? بھی اسی انداز سے فصیح و بلیغ عربی میں کلام فرمایا کرتے تھے?
? ہود علیہ السلام کی بعثت: طوفان نوح کے بعد سب سے پہلے قوم عاد نے‘ جنہیں ”عَادِ اُو±لی?“ بھی

صفحات

اس زمرہ سے آگے اور پہلے

اس سے آگےاس سے پہلے
حضرت عیسی علیہ السلامعمومی تباہی سے دوچار ہونے والی اقوام
متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.