روزوں کے مسائل 
18 فروری 2011
وقت اشاعت: 14:18

روزہ قرآن مجید کی روشنی میں

افطار سے لے کر صبح صادق کے طلوع ہونے تک کا وقت روزے کی پابندی سے مستثنٰی ہے۔
دوران اعتکاف میں رات کے وقت بیوی سے ہمبستری کرنا منع ہے۔
”تمہارے لیے روزوں کے زمانے میں راتوں کو بیویوں کے پاس جانا حلال کردیا گیا ہے وہ تمہارے لئے لباس ہیں اور تم ان کے لباس ہو۔ اللہ تعالیٰ کو معلوم ہوگیا کہ تم لوگ چپکے چپکے اپنے آپ سے خیانت کررہے تھے، مگر اس نے تمہارا قصور معاف کردیا اور تم سے درگزر فرمایا اب تم اپنی بیویوں کے ساتھ شب باشی کرو اور جو لطف اللہ نے تمہارے لئے جائز کردیا ہے، اسے حاصل کر نیز راتوں کو کھاؤ پیو یہاں تک کہ تم کو سیاہ شب کی دھاری سے سپیدہ صبح کی دھاری نمایاں نظر آجائے تب یہ سب کام چھوڑ کر رات تک اپنا روزہ پورا کرو اور جب تم مسجدوں میں معتکف ہو تو بیویوں سے مباشرت نہ کرو۔ یہ اللہ تعالیٰ کی باندھی ہوئی حدیں ہیں، ان کے قریب نہ پھٹکنا اس طرح اللہ تعالیٰ اپنے احکام لوگوں کے لیے بصراحت بیان کرتا ہے، توقع ہے کہ وہ غلط رویے سے بچیں گے۔“(سورة البقرہ، آیت نمبر187)

صفحات

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.