روزوں کے مسائل 
18 فروری 2011
وقت اشاعت: 14:18

صدقئہ فطر کے مسائل

صدقئہ فطر کا مقصد روزے کی حالت میں سرزد ہونے والے گناہوں سے خود کو پاک کرنا ہے۔

صدقہ فطر نماز عید سے قبل ادا کرنا چاہئے ورنہ عام صدقہ شمار ہوگا۔

صدقہ فطر کے مستحق وہی لوگ ہیں جو زکوة کے مستحق ہیں۔

”حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ رسول اللہﷺ نے صدقہ فطر، روزے دار کو بیہودگی اور فحش باتوں سے پاک کرنے کے لئے نیز محتاجوں کے کھانے کا انتظام کرنے کے لئے فرض کیا ہے۔ جس نے نماز عید سے پہلے ادا کیا اس کا صدقہ فطر ادا ہوگیا اور جس نے نماز عید کے بعد ادا کیا اس کا صدقہ فطر عام صدقہ شمار ہوگا۔“

اسے احمد اور ابن ماجہ نے روایت کیا ہے۔
صحیح سنن ابن ماجہ۔ للالبانی، الجزءالاول، رقم الحدیث1480

صفحات

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.