اچھا لیڈر

ماں، ماہر نفسیات کو بتارہی تھی "میرا چھوٹا بیٹا اپنے بہن بھائیوں اور محلے کے بچوں کو خوف زدہ کرتا رہتا ہے، اسکول کے بچوں کی کتابوں اور کاپیوں پر اپنا نام لکھ دیتا ہے، کھانا سب سے الگ کھاتا ہے اور ہوا تیز چلے تو پلنگ کے نیچے چھپ جاتا ہے۔"
"فکر مند ہونے کی ضرورت نہیں۔" ماہر نفسیات نے کہا۔ "آپ کے بیٹے میں ایک اچھا لیڈر بننے کی تمام صلاحیتیں موجود ہیں۔"

Posted on Mar 29, 2011