تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
1 جون 2011
وقت اشاعت: 11:29

لیبیا کے نائب وزیر خارجہ نے جنگ بندی کا مطالبہ کردیا

اے آر وائی - عدیس ابابا : لیبیا کے نائب وزیر خارجہ عبدالعطی نے جنگ بندی کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ بین الاقوامی مبصرین سیز فائر کو یقینی بنائیں۔



عدیس ابابا میں افریقن یونین کے اجلاس میں شرکت کے بعد میڈیا سے گفتگو میں ان کا کہنا تھا کہ مغرب اور امریکا لیبیا کو تقسیم کرکے تیل کی دولت پر قبضہ کرنا چاہتے ہیں۔انہوں نے بتایا کہ لیبیا کو نو فلائی زون قرار دیے جانے کے باعث ان کا وفد ہوائی جہاز کےبجائے بذریعہ کار اس کانفرنس میں شرکت کے لیے پہنچا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ لیبیا کا مسئلہ افریقاکا معاملہ ہے مغرب اور یورپ اسے پیچیدہ بنارہے ہیں وہ ہمارے لوگوں کو بمباری کر کے ماررہے ہیں اور کہتے ہیں کہ تحفظ دینے آئے ہیں۔

اس زمرہ سے آگے اور پہلے

اس سے آگےاس سے پہلے
آپ آخری مضمون پر ہیںاسرائیلی فوج کی فائرنگ سے 2 فلسطینی جاں بحق
متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.