تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
27 مئی 2016
وقت اشاعت: 9:46

نیوزی لینڈ: طوفانی بارشوں کے باعث سیلابی صورتحال کا سامنا

جیو نیوز - ویلنگٹن…نیوزی لینڈ کے مختلف علاقوں میں طوفانی بارشوں کے بعد سیلابی صورتحال کا سامنا ہے،جنوبی جزیر ے میں پھنسے سیکڑوں سیاحوں کو نکال کر محفوظ مقام پر منتقل کردیا گیا ہے۔

رات گئے نیوزی لینڈ کے جنوبی جزیرے میں ایمرجنسی نافذ کر دی گئی ہے ، دریاؤں میں طغیانی کے باعث ہوٹل پانی میں ڈوبے ہوئے ہیں،جنوبی جزیر ے میں 150 سے زائد سیاحوں کو نکال کر عارضی پناہ گاہوں میں منتقل کردیا گیا۔

طوفانی بارش کے باعث کئی علاقوں میں بجلی کی فراہمی بھی منقطع ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.