1 جون 2011
وقت اشاعت: 11:30
یمن : آج اقتدار کی منتقلی متوقع ہے،نگراں وزیر خارجہ
اے آر وائی - صنعا: یمن کے نگراں وزیر خارجہ ابو بکر قربی نے کہا ہے کہ صنعا میں آج اقتدار کی منتقلی کے معاہدے کی امید ہے ۔اس سے پہلے صدر علی عبداللہ صالح نے اقتدار کی محفوظ ہاتھوں میں منتقلی کی پیشکش کی تھی۔
یمن میں جاری سیاسی بحران کے خاتمے کے صدر کی پیشکش کا کسی جانب سے خیر مقدم نہیں کیا گیا،تاہم غیر ملکی خبر رساں ادارے سے بات کرتے ہوئے وزیر خارجہ ابو بکر قربی کا کہنا ہے کہ صدر صالح کل نہیں بلکہ آج ہی اقتدار منتقل کرنے کے لیے تیار ہیں۔اس سے پہلے صدر صالح کی فوجی جنرل محسن سے ملاقات نتیجہ خیز نہیں ہو سکی تھی۔