1 جون 2011
وقت اشاعت: 11:31
کینیڈا میں پارلیمنٹ تحلیل، انتخابات مئی میں متوقع
اے آر وائی - اوٹاوا: کینیڈا میں مئی کے مہینے میں انتخابات متوقع ہیں،معزول ہونے والے وزیراعظم اسٹیفن ہارپر آج گورنرجنرل سے ملاقات میں پارلیمنٹ تحلیل کرنے کا مشورہ دیں گے۔
وزیر اعظم اسٹیفن ہارپر کے خلاف حزب اختلاف کی سب سے بڑی جماعت لبرل پارٹی نے تحریک عدم اعتماد پیش کی تھی۔ جس کی حمایت نیو ڈیمو کریٹس اور علیحدگی پسند بلاک کیو بک نے کی تھی۔ تحریک عدم اعتماد جمعے کے روز 156کے مقابلے میں145 ووٹوں سے کامیاب ہوگئی تھی۔
حزب اختلاف نے وزیر اسٹیفن ہارپر کے خلاف اختیارات کے ناجائز استعمال کے الزامات عائد کیے۔ تحریک کی کامیابی کے بعد خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم کا کہناتھا کہ ملک کے عوام کو تحریک عدم اعتماد پر ووٹنگ سے انتہائی مایوسی ہوئی ہے۔