تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
1 جون 2011
وقت اشاعت: 11:32

لیبیا میں بے شمار شہریوں کی زندگی بچائی،براک اوباما

اے آر وائی - واشنگٹن: امریکی صدر براک اوباما نے امریکیوں کو یقین دلایا ہے کہ لیبیا کے خلاف جنگ میں کامیابی اتحادیوں کے قدم چومےگی۔ امریکا کی قیادت میں اتحادیوں کا آپریشن واضح ا ور محدود ہے،اس کے ذریعے بے شمار شہریوں کی زندگی بچائی گئی۔



امریکی ریڈیو پر قوم سے خطاب میں اوباما کا کہنا تھا کہ لیبیا کا فضائی دفاع غیر موثر کردیا ہے ، باغیوں کا شہروں پر قبضہ ہورہا ہے اور قذافی کی فوج پیچھے ہٹ رہی ہے۔ انکا کہنا تھا کہ ہم نے کوئی غلطی نہیں کی بلکہ بروقت کارروائی کی۔



امریکی صدر نے اس تاثر کی تردید کی کہ اس آپریشن کی کانگریس سے منظوری نہیں لی گئی یا یہ افغانستان اور عراق کے بعدایک اور مسلم ملک کے خلاف کارروائی ہے۔اوباما کا کہناتھا کہ یہ ایک عالمی کوشش ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.