1 جون 2011
وقت اشاعت: 11:33
لیبیا: باغیوں نے اجدابیہ شہر کا کنٹرول بھی سنبھال لیا
اے آر وائی - طرابلس : لیبیا میں باغیوں نے مشرقی شہر اجدابیہ کا کنٹرول سنبھال لیا ہے ۔ قذافی حکومت کے نائب وزیر خارجہ کا کہنا ہے کہ سرکاری فوج نےشہر خود خالی کیا۔جبکہ امریکی صدر براک اوباما نے کہاہے کہ لیبیا کے خلاف جنگ میں کامیابی اتحادیوں کے قدم چومےگی۔
قذافی حکومت کےباغیوں نے بن غازی کے بعد اس کےجنوب میں واقع اجدابیہ شہرکابھی کنٹرول سنبھال لیا ہے۔ قذافی حکومت کے نائب وزیر خارجہ خالد قائم کا کہنا ہے کہ اجدابیہ میں مغربی افواج کھلے عام حکومت کے باغیوں کی مدد کررہی تھیں۔ لیبیا کے شہر مصراتہ کےمکینوں نے بتایا کہ قذافی فوج کے حملوں میں گذشتہ ہفتے سے اب تک ایک سو پندرہ افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔ فوج کا شہر کے داخلی راستوں پر قبضہ ہے۔
دوسری جانب ریڈیو پر خطاب میں امریکی صدر اوباما کا کہنا تھا کہ امریکا کی قیادت میں اتحادیوں کا آپریشن واضح ا ور محدود ہے۔ادھر اتحادی فوج نے لیبیا کے شہر زلتین سمیت مختلف مقامات پر فضائی حملے کئے ہیں۔جس میں متعدد افراد کے ہلاک و زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں۔