تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
1 جون 2011
وقت اشاعت: 11:33

لیبیا :البریقہ شہر میں بھی باغیوں کا قبضہ

اے آر وائی - طرابلس : لیبیا کے باغیوں نے تیل کی پیداوار کے حوالے سے اہم شہر اجدابیا پر قبضے کے بعد مغربی کی سمت پیش قدمی کردی ہے ستر کلو میٹر دور البریقہ شہر بھی قبضہ کر لیا گیا ہے۔



اطلاعات کے مطابق لیبیا کے مرکزی شہر سبھا پر بھی اتحادی افواج نے حملہ کیا ہے۔ لیبیا کے ٹیلی ویژن کے مطابق فوجی اور شہری علاقوں کو نقصان پہنچا ہے لیکن اس دعوے کی تصدیق نہیں ہو سکی۔ اتحادی طیاروں نے کرنل قذافی کے مضبوط گڑھ سرت پر بھی بمباری کی ہے۔ یہ شہر طرابلس اور بن غازی کے درمیان بحیرہ روم کے ساحل پر واقع ہے۔ کرنل قذافی سرت شہر ہی میں پیدا ہوئے تھے اور یہاں وہ کافی مقبول ہیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.