1 جون 2011
وقت اشاعت: 11:34
جاپان: فوکو شیما پلانٹ سے تابکاری بڑھ گئی
اے آر وائی - ٹوکیو : جاپان میں فوکو شیما نیوکلیر پاورپلانٹ سے اخراج کے باعث سمندری پانی میں تابکار آئیوڈین کی مقدار چھ سو گنا بڑھ کر اب اٹھارہ سو پچاس تک پہنچ گئی ہے۔جس کے بعد پلانٹ میں کام کرنے والے عملے کو نکال لیا گیاہے۔
جاپان کی نیوکلیر اینڈ انڈسٹریل سیفٹی ایجنسی نے تابکاری سطح بڑھنے کی تصدیق کرتے ہوئے ہے کہ دونوں سطحوں میں کوئی خاص فرق نہیں،اس سے سمندری حیات پر تابکاری کے اثرات کا کوئی خطرہ نہیں۔پلانٹ میں کام کرنے والے کارکنوں کے طبی معائنے کے بعد تابکاری کے اثرات بڑ ھ جانے کے باعث انہیں پلانٹ سے نکال لیا گیا ہے۔بین الاقوامی ایٹمی ایجنسی کا کہنا ہے کہ جاپان کی معاونت کے لیے مزید دو ٹیمیں بھیج دی ہیں۔جاپانی انجینئر پلانٹ کو ٹھنڈا کرنے کی کوششوں میں مصروف ہیں۔