تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
1 جون 2011
وقت اشاعت: 11:35

منامہ:سیاسی بحران حل کرنے کےلیےکویت کو ثالثی کی دعوت

اے آر وائی - منامہ : بحرین میں سیاسی بحران کے خاتمے کے لیے اپوزیشن جماعت نے کویت کو ثالثی کی دعوت دیدی۔ اپوزیشن کی بڑی جماعت کاوفد آج دارالحکومت مناما پہنچ رہا ہے۔



کویتی روزنامے کے مطابق وفاقی پارٹی کا وفد پارلیمنٹ کے اسپیکر جاسم الخرافی سمیت اہم سیاسی رہنماؤں سے ملاقات کرے گا۔وفاق پارٹی اور اس کی چھ اتحادی جماعتوں نے مذاکرات کے لیے شرط عائد کی ہوئی ہے کہ پہلے گرفتار مظاہرین کو رہا کرے اور سڑکوں سے فوجی دستوں کو واپس بلالے ۔اپوزیشن جماعتوں نے بحرین میں سیاسی اصلاحات کے مظاہروں کا آغازکیا تھا جس کے بعد حکومت نے مارشل لا نافذ کردیا تھا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.