تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
1 جون 2011
وقت اشاعت: 11:40

یمن:اسلحہ ساز فیکٹری میں دھماکا ،چالیس افراد ہلاک

اے آر وائی - جار: یمن میں اسلحہ بنانے والی فیکٹری میں دھماکے سے چالیس افراد ہلاک اور نوے سے زائد زخمی ہوگئے۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق دھماکا جنوبی یمن کے علاقے جار میں واقع اسلحہ ساز کارخانے میں ہوا ۔ گزشتہ روز اس کارخانے میں نامعلوم افراد نے لوٹ مار کی تھی۔



حکام کا کہنا ہے کہ فیکٹری میں مقامی لوگوں کی بڑی تعداد باقی ماندہ اسلحہ لوٹ رہی تھی کہ اس دوران دھماکا ہوگیا مرنے والوں میں وہاں موجود بچے بھی شامل ہیں ۔ غیر ملکی میڈیا کا کہنا ہے اس واقعے کے پیچھے القاعدہ کا ہاتھ ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.