تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
1 جون 2011
وقت اشاعت: 11:42

شارجہ: دیت اداکرنے پرقتل کے دس ملزمان کی سزا معاف

اے آر وائی - شارجہ : شارجہ میں عدالت نے دیت کی ادائیگی پرپاکستانی شہری کے قتل کے جرم میں دس افراد کی سزائے موت معاف کردی ہے۔

شارجہ میں گیارہ جولائی دوہزار نو کو فیصل آباد سے تعلق رکھنے والے ممتاز کو قتل کردیا گیا۔ جس کے الزام میں آٹھ بھارتی اور دو پاکستانی شہریوں کو سزائے موت سنائی گئی۔



دبئی سے تعلق رکھنے والے ایک ہوٹل مالک نے مقتول کے خاندان کو دیت ادا کردی جس کے بعد تمام افراد کی سزائے موت معاف کردی گئی۔ انہیں مزید چھ ماہ قید کاٹنے کے بعد ڈی پورٹ کردیا جائےگا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.