1 جون 2011
وقت اشاعت: 11:43
لیبیا میں عراق جیسی غلطی نہیں دہرائیں گے، صدر اوباما
اے آر وائی - واشنگٹن : امریکی صدر براک اوباما نے کہا ہے کہ امریکا لیبیا میں عراق جیسی غلطی نہیں دہرائے گا ۔ زمینی فوج لیبیا نہیں بھیجی جائے گی۔
واشنگٹن کی نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی میں خطاب کرتے ہوئے امریکی صدر نے کہا کہ امریکا کی خواہش ہوگی کہ لیبیا میں آمر کی نہیں بلکہ عوام کی بالادستی قائم ہو۔ لیبیا کی عوام کو کرنل قذافی کے ایجنٹوں سے سخت خطرہ ہے۔ وہ اپنی ہی عوام پر حملے کررہے ہیں۔ تاہم ان کا کہنا تھا کہ نے کہا کہ اگر کرنل قذافی کو طاقت کے زور پر ہٹایا گیا تو اتحاد ٹوٹ جائے گا۔ انہوں نے
کہا کہ امریکا لیبیا میں عراق جیسی غلطی نہیں دہرائے گا ۔ زمینی فوج لیبیا نہیں بھیجی جائے گی۔ صدر اوباما نے کہا کہ بدھ کے روز لیبیا میں فوجی آپریشن کی کمانڈ نیٹو کے حوالے کردی جائے گی۔