تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
1 جون 2011
وقت اشاعت: 11:44

جاپان:حکومت کو اپوزیشن کی تنقید کا سامنا

اے آر وائی - ٹوکیو : جاپان میں سونامی سے متاثر ہونے والے فوکو شیما نیوکلیر پلانٹ کی مٹی میں پلوٹونیم پایا گیا ہے اور ری ایکٹر کی عمارت سے انتہائی تابکاری والا پانی لیک ہوا ہے۔پارلیمنٹ میں وزیر اعظم کو بحران سے نمٹنے کی حکمت عملی کے حوالے سے سخت تنقید کا سامنا ہے۔



ٹوکیو میں وزیرِ اعظم ناؤٹو کین نےاپوزیشن کی تنقید کے جواب میں کہا کہ فوکوشیما جوہری پلانٹ کی وجہ سے ان کی حکومت انتہائی الرٹ کی حالت میں ہے۔ حکومت انتہائی ہنگامی بنیادوں پر مسائل حل کرنے کی کوشش کر رہی ہے۔میڈیا کے مطابق حکومت پر بروقت فیصلوں سے گریز اور غیر ضروری تاخیر کا الزام لگایا جا رہا ہے۔ ادھرامریکا میں ماحولیات کے تحفظ کی ایجنسی ای پی اے نے کہا ہے کہ ملک کے شمال مشرقی علاقوں میں بارش کے پانی میں فوکوشیما پلانٹ سے نکلنے والی تابکاری سے ملتے جلتے اثرات دیکھے ہیں، تاہم اس سے انسان صحت کو کوئی خطرہ نہیں ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.