تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
1 جون 2011
وقت اشاعت: 11:44

لیبیا: باغیوں کی مغرب کی سمت پیش قدمی جاری

اے آر وائی - طرابلس : لیبیا میں باغیوں کی مغرب کی سمت پیش قدمی جاری ہے،مصراتہ پر قذافی کی فوج کے دوبارہ قبضے کے بعد باغیوں کا ہدف کرنل قذافی کا آبائی شہر ہے۔ امریکی صدر براک اوباما کاکہنا ہے کہ لیبیا میں امریکی فوج کو عراق کی طرح مصروف نہیں رکھاجائےگا۔



لیبیا پر اتحادی افواج کی بمباری جاری ہے۔ امریکی محکمہ دفاع کے مطابق لیبیا میں اتحادیوں کی پوزیشن مضبوط ہے۔امریکی صدر براکاوباما نے ٹیلی ویژن پر قوم سے خطاب میں کہاکہ لیبیا میں امریکا کا ہدف واضح ہےوہاں اقتدار کی منتقلی چاہتے ہیں۔ عرب ٹی وی کے مطابق مغربی افواج نے طرابلس کے مغربی علاقے میں بمباری کی ۔ امریکی محکمہ دفاع پینٹاگون نے کہا ہے کہ لیبیا میں فضائی کارروائی موثر ثابت ہو رہی ہے اور اتحادی افواج کی پوزیشن مستحکم ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.