تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
1 جون 2011
وقت اشاعت: 11:44

افغانستان: طالبان کا شمال مشرقی ضلع ویغال پر قبضہ

اے آر وائی - کابل: طالبان نےمقامی پولیس کے ساتھ ایک مختصر جھڑپ کے بعد افغانستان کے دور دراز شمال مشرقی ضلع ویغال پر قبضہ کرلیا ہے۔ صوبائی گورنر کے ترجمان محمد زرین نے تصدیق کی کہ سینکڑوں طالبان جنگجو منگل کو طلوع فجرسے بھی پہلے پہاڑی صوبے نورستان میں ویغال ضلع کے مرکز پر قبضہ کر لیا، ترجمان کے مطابق طالبان کی بڑھتی ہوئی کارروائیاں غیر ملکی افواج اور افغان سیکیورٹی فورسز کے لیے مشکلات کا باعث بنی ہوئی ہیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.