1 جون 2011
وقت اشاعت: 11:45
ممبئی حملہ کیس:بھارت تعاون نہیں کررہا ، امریکی حکام
اے آر وائی - ممبئی : امریکی حکام کو یہ یقین ہےکہ ممبئی حملے کے وقوعہ سے ملنے والا گلابی رنگ کا باکس پاکستان کے ان حملوں میں ملوث ہونے کا انتہائی اہم ثبوت ہے لیکن اب بھی شکایت یہ کی جارہی ہے کہ بھارت ممبئی حملوں کی تفتیش میں تعاون نہیں کیا جارہا۔
بھارتی روزنامے میں شائع ہونے والے مضمون میں بتایا گیا ہے وکی لیکس کے انکشاف کے مطابق اسلام آباد میں امریکی سفارت خانے سے بھیجے جانےخفیہ مراسلے میں کہا گیا تھا کہ پاکستان کی جانب سے امریکی ایف بی آئی کو بھی ایک اہم ثبوت کے طور پر اسی قسم کا ایک باکس پیش کیا گیا ،جو ایف آئی اے کو سندھ میں کسی مقام پر ممبئی کے حملہ آوروں کےتربیتی کیمپ سے ملا تھا۔ یہ اس بات کا واضح ثبوت ہے سازش پاکستان میں ہی تیار ہوئی، بہتر تجزیے کے لیے ضروری ہے بھارت بھی شواہد پیش کرے لیکن ایسا نہیں کیا جارہا۔