1 جون 2011
وقت اشاعت: 11:45
بحرین کی لبنان‘ ایران اور عراق کیلئے فضائی سروس معطل
اے آر وائی - مناما: بحرین کی دو ایئر لائنوں نے لبنان‘ ایران اور عراق میں بحرین مخالف مظاہروں میں شدت آجانے کے بعد ان ممالک کے لئے اپنی فضائی سروس معطل کردی ہے۔ گزشتہ ہفتہ بحرین کی سیکیورٹی فورسز نے جمہوریت اور آئینی اصلاحات کے لئے بڑے پیمانے پر ہونے والے مظاہروں کو ختم کرنے کیلئے طاقت کا بھرپور استعمال کیا تھا۔
گلف ایئر کے بکنگ ایجنٹ نے ذرائع ابلاغ کو بتایا۔ بحرین کی حکومت نے سیکیورٹی وجوہات کی بناء پر فلائٹ سروس معطل کی ہے۔ فلائٹ سروس بیروت‘ تہران‘ مشہد شیراز‘ اصفہان‘ بغداد‘ نجف‘ اربل اور بصرہ کے لئے معطل رہے گی۔ گلف ایئر کی پروازیں معطل ہونے سے فضائی مسافروں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے جو دوسری ایئر لائنز سے سفر کی کوششیں کر رہے ہیں۔