تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
1 جون 2011
وقت اشاعت: 11:45

شام: حکومت مستعفی ،صدربشار الاسد کی حمایت میں مظاہرہ

اے آر وائی - دمشق : شام میں حکومت مستعفی ہوگئی ہے اور صدر بشار الاسد نے حکومت کا استعفیٰ منظور کرلیاہے۔ ادھر دارالحکومت دمشق میں ہزاروں افراد نے صدربشار الاسد کی حمایت میں مظاہرہ کیا۔



شام کے جنوبی صوبے دِرا میں دوہفتوں سے جاری مظاہروں کے بعد کابینہ نے استعفیٰ دے دیا۔ شام کے سرکاری ٹیلی ویژن کے مطابق صدر بشار الاسد نے حکومت کا استعفیٰ منظور کرلیا ہے۔ دوسری جانب دارالحکومت دمشق میں ہزاروں نے صدر بشار الاسدکی حمایت میں مظاہرہ کیا۔



غیرملکی خبر ایجنسی کے مطابق صدر بشار الاسد جلد قوم سے خطاب کریں گے۔ تجزیہ نگاروں کے مطابق وہ ملک میں نافذ ہنگامی حالت ختم کرنے کا اعلان کرسکتے ہیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.