تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
1 جون 2011
وقت اشاعت: 11:46

لیبیا کے تین بحری جہازوں کو نشانہ بنایا،امریکی فوج کا دعوی

اے آر وائی - مصراتہ : امریکی اور اتحادی فوجوں نے مصراتہ کی بندرگاہ کے قریب لیبیا کے تین بحری جہازوں کو نشانہ بنایا ،جن میں کوسٹ گارڈ کا جہاز بھی شامل تھا۔ادہر بن جواد کے قریب باغیوں کوصدر قذا فی کی فوج سے سخت مزاحمت کا سامنا ہے.



سیرت شہر سے سو میل کے فاصلے پر واقع بن جواد شہر کے باہرباغی کمانڈرحماد الوانی خبر رساں ادارے کو بتایا کہ قذافی کی فوج کی بھاری ہتھیاروں سے بمباری کے باعث انہیں پیچھے ہٹنا پڑا۔ امریکی صدر براک اوباما نے ٹیلی ویژن پر قوم سے خطاب میں کہاکہ لیبیا میں امریکی فوج کو عراق کی طرح مصروف نہیں رکھاجائےگا۔ اس میں کوئی شک نہیں ہے کہ قذافی کو اقتدار سے نکالنے کے بعد لیبیا بہتر ہو گا لیکن مشن کو پھیلا کر اس میں حکومت کی تبدیلی کو شامل کرنا ایک غلطی ہو گی ہمارا ہدف محدود ہے اور واپسی واضح ہے ،انکا کہنا تھا کہ کرنل قدافی کو ہٹانے کے لیے طاقت کا استعمال غلطی ہو گی۔ عراق میں ہم نے یہی راہ اپنائی، اب یہی غلطی نہیں دہرائیں گے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.