1 جون 2011
وقت اشاعت: 11:47
لیبیا کی صورتحال پر لندن میں کانفرنس ، مصراطہ پر تازہ حملے
اے آر وائی - لندن : لیبیا کے بارے میں اتحادی ممالک کی کانفرنس لندن میں جاری ہے۔ ادھر باغیوں نے الزام عائد کیا ہے کہ مصراطہ میں فوج کے تازہ حملوں میں دس افراد ہلاک ہوگئے۔
لیبیا میں اتحادی افواج کے حملوں کے بعد کی صورتحال اور کرنل معمر قذافی کے مستقبل پر غور کیلئے لندن میں اتحادی ممالک کی کانفرنس جاری ہے۔
برطانوی وزیراعظم ڈیوڈ کیمرون نے کہا کہ قذافی نے مصراطہ میں قاتلانہ حملے جاری رکھے ہوئے ہیں۔ جبکہ امریکی وزیرخارجہ ہیلری کلنٹن نے کہا کہ سلامتی کونسل کی قرارداد پر مکمل عملدرآمد تک لیبیا پر حملے جاری رہیں گے۔ کانفرنس میں شریک اطالوی سفیر نے کہا کہ معمر قذافی کیلئے بہترین راستہ جلاوطنی ہے اور صرف افریقی یونین ہی قذافی کو اس اقدام پر تیار کرسکتی ہے۔