1 جون 2011
وقت اشاعت: 11:48
بھارت: آج موہالی میں بارش کا امکان نہیں ، محمکہ موسمیات
اے آر وائی - موہالی : موہالی میں گزشتہ روز وقفے وقفے سے بارش ہوئی ۔تاہم محمکہ موسمیات کے مطابق آج موہالی میں بارش کا امکان نہیں ہے ، آئی سی سی کا کہنا ہے کہ بارش ہوئی تو سیمی فائنل جمعرات کو ہو گا ۔جمعرات کو میچ نہ ہونے کی صور ت میں بہتر گروپ پوزیشن پر پاکستان فائنل میں پہنچ جائیگا۔
دنیائے کرکٹ کے عظیم معرکے کے لیے شائقین کرکٹ بیتاب ہیں تو وہیں موہالی کو کالے بادلوں نے اپنے گھیرے میں لے لیا تھا۔ دوسری جانب آئی سی سی کے ایک اعلامیے کے مطابق بارش کے باعث اگر پاکستان اور بھارت کے درمیان میچ نہ ہوسکا تو میچ جمعرات کو بیس بیس اوور کا کھیلا جائے گا۔ تاہم جمعرات کو بھی بارش کی صورت میں بہتر گروپ پوزیشن کے باعث پاکستان فائنل میں پہنچ جائے گا۔ واضح رہے گروپ اے میں پاکستان پانچ میچ جیت کر دس پوائنٹ کے ساتھ سرفہرست ہے۔