تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
1 جون 2011
وقت اشاعت: 11:48

لیبیا پرلندن کانفرنس،حملوں کے بعد کی صورتحال پر غور

اے آر وائی - لندن : لیبیا کی صورتحال پر لندن میں اتحادی ممالک کی کانفرنس ہوئی۔ جس میں اتحادی افواج کے حملوں کے بعد کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ادھر پینٹاگون نے کہاہے کہ لیبیا میں تازہ حملوں میں اہداف کو کروز میزائلوں سے نشانہ بنایا گیا ہے۔



لندن کانفرنس میں اقوام متحدہ اور او آئی سی کے سیکریٹری جنرل سمیت چالیس ممالک کے مندوبین شریک ہوئے۔ برطانوی وزیراعظم ڈیوڈ کیمرون نے کہا کہ قذافی نے مصراطہ میں قاتلانہ حملے جاری رکھے ہوئے ہیں۔ جبکہ امریکی وزیرخارجہ ہیلری کلنٹن نے کہا کہ سلامتی کونسل کی قرارداد پر مکمل عملدرآمد تک لیبیا پر حملے جاری رہیں گے۔ کانفرنس میں شریک اطالوی سفیر نے کہا کہ معمر قذافی کیلئے بہترین راستہ جلاوطنی ہے اور صرف افریقی یونین ہی قذافی کو اس اقدام پر تیار کرسکتی ہے۔ ادھر پینٹاگون کے مطابق لیبیا پر رات گئے ہونے والے حملوں میں اتحادی افواج نے اہداف کو کروز میزائلوں سے نشانہ بنایا ہے۔ پینٹاگون کا کہنا ہے کہ لیبیائی آپریشن پر اب تک کروڑ ڈالر خرچ ہوچکے ہیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.