تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
1 جون 2011
وقت اشاعت: 11:50

سخت سیکورٹی،پی سی اے اسٹیڈیم کو قلعہ بنادیاگیا

اے آر وائی - موہالی : پاک،بھارت سیمی فائنل میں دونوں ممالک کے وزرائے اعظم کی آمد کے پیش نظر سکیورٹی انتہائی سخت کردی گئی ہے اور اسٹیڈیم قلعہ کا منظر پیش کررہاہے۔ موہالی میں پاک،بھارت سیمی فائنل میں آئی سی سی چیف ایگزیکٹو ہارون لورگاٹ نے بھی عالمی کپ سے بڑھ کر قرار دیاہے۔ لیکن دونوں ممالک کے وزرائے اعظم اور دیگر وزرا اور صف اول کے سیاستدانوں کی موجودگی کے باعث سکیورٹی کی اہمیت میں بے پناہ اضافہ ہوگیاہے ۔



پنجاب کرکٹ ایسوسی ایشن اسٹیڈیم کے اردگرد اسپیشل پروٹکشن گروپ، نیشنل سکیورٹی گارڈ اور خصوصی اسلحہ سے لیس اہلکاروں کی کثیر تعداد تعینات کی گئی ہے۔چندی گڑھ میں پاکستان ٹیم ہوٹل کے باہر پندرہ سے مسلح اہلکار تعینات ہیں جبکہ ٹیم بس کو بڑی تعداد میں کمانڈوز گھیرے میں لیکرچلیں گے۔ شہر پر ہیلی کاپٹرز کے ذریعے بھی نظر رکھی جارہی ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.