1 جون 2011
وقت اشاعت: 11:50
دمشق: بشارالاسد ایمرجنسی اٹھانے کا اعلان کریں گے
اے آر وائی - دمشق: شام کے صدر بشار الاسد آج قوم سے خطاب میں ایمرجنسی اٹھانے کا اعلان کریں گے، ملک میں جاری مظاہروں کے بعد صدر کا یہ پہلا خطاب ہے،توقع کی جارہی ہے صدر بشار جمہوریت کی خواہاں جماعتوں کے بیشترمطالبات تسلیم کرنے کا اعلان کریں گے۔
ملک میں انیس سو تریسٹھ سے ایمرجنسی نافذ ہے۔ گذشتہ دنوں ہونے والے مظاہروں میں ساٹھ سے زائد افراد ہوچکے ہیں۔شام کے جنوبی صوبے دِرعا میں دوہفتوں سے جاری مظاہروں کے بعد کابینہ نے استعفیٰ دے دیا۔ شام کے سرکاری ٹیلی ویژن کے مطابق صدر بشار الاسد نے حکومت کا استعفیٰ منظور کرلیا ہے۔ نئی کابینہ کا اعلان آئندہ چوبیس گھنٹوں میں متوقع ہے۔ دوسری جانب دارالحکومت دمشق میں ہزاروں افراد نے صدر بشار الاسدکی حمایت میں مظاہرہ کیا۔