تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
1 جون 2011
وقت اشاعت: 11:52

ارجنٹائن کی جانب سے ہوگو شاویز کیلئے پریس ایوارڈ

اے آر وائی - بیونس آئرس: ارجنٹائن کی یونیورسٹی نے وینزویلا کے صدر ہوگو شاویز کو پریس ایوارڈ سے نوازا ہے۔ بدھ کو ارجنٹائن کی نیشنل یونیورسٹی لاپلیٹا میں ایک خصوصی تقریب منعقد ہوئی جس میں ہزاروں افراد نے شرکت کی۔ اس موقع پر یونیورسٹی کے جرنلزم ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے ہوگو شاویز کو روڈلفو واش پرائز سے نوازا گیا۔



جرنلزم ڈیپارٹمنٹ کی ڈین فلورنسیا سینٹاؤٹ نے کہا کہ ہوگو شاویز کو یہ ایوارڈ امریکی عوام کی شناخت کیلئے کوششوں اور طویل کیریئر پر دیا گیا ہے۔ اس موقع پر ہوگو شاویز نے کہا کہ وہ ایوارڈ قبول کرتے ہیں اور اس کو وینزویلا کے عوام کے نام کرتے ہیں جو کئی برسوں سے امریکہ اور سرمایہ دارانہ نظام کے زیراثر میڈیا کی آزادی کی جدوجہد کر رہے ہیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.