تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
1 جون 2011
وقت اشاعت: 11:52

افغانستان میں مختلف واقعات میں 4نیٹو فوجی ہلاک

اے آر وائی - کابل: مشرقی افغانستان میں مختلف واقعات میں 4اتحادی فوجی ہلاک ہوگئے۔ بدھ کو ایساف کے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ چاروں نیٹو فوجی گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران تشدد کے مختلف واقعات میں ہلاک ہوئے ہیں۔



ایساف نے ہلاک ہونے والے فوجیوں کی قومیت کی تفصیلات نہیں بتائیں تاہم مشرقی افغانستان میں تعینات اکثریتی فوج کا تعلق امریکہ سے ہے ۔ رواں سال کے دوران طالبان کے ساتھ جھڑپوں اور سڑک کنارے نصب بم دھماکوں میں اب تک 104نیٹو فوجی ہلاک ہوگئے ہیں جن میں 71امریکی اور 14برطانوی ہیں۔ گزشتہ برس افغانستان میں سب سے زیادہ 721اتحادی فوجی ہلاک ہوگئے تھے ۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.