1 جون 2011
وقت اشاعت: 11:52
امریکہ جاپانی جوہری پلانٹ کی بحالی کیلئے روبوٹس روانہ کرے گا
اے آر وائی - واشنگٹن : امریکہ نے جاپان کے زلزلہ سے متاثرہ فوکو شیما جوہری پلانٹ کی بحالی کے لئے روبوٹس بھیجنے کا اعلان کیا ہے۔بدھ کوذرائع ابلاغ کے مطابق امریکی محکمہ توانائی کے حکام نے بتایا کہ روبوٹس تابکاری کو برداشت کرنے والے میٹریل سے بنائے گئے ہیں جبکہ روبوٹس جاپان روانہ کرنے کی تفصیلات امریکہ کے قائم مقام وزیر توانائی پیٹر لیونز نے سینیٹ کو بتائی ہیں۔
یہ روبوٹ فوکوشیما جوہری مرکز کے اس احاطے میں بحالی کے عمل میں شریک ہوں گے جہاں تابکاری شعاعوں کی سطح انتہائی بلند ہے۔