1 جون 2011
وقت اشاعت: 11:52
مصر:صدارتی انتخاب رواں سال کے آخرمیں ہونگے
اے آر وائی - قاہرہ : مصر میں صدارتی انتخاب پارلیمانی الیکشن کے بعد رواں سال کے آخر میں ہوں گے۔ مصری افواج کی سپریم کونسل کے رکن ممدوح شاہین نے قاہرہ میں نیوز کانفرنس کو بتایا کہ صدارتی الیکشن پارلیمانی انتخابات کے ایک یا دو ماہ بعد ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ سپریم کونسل آئینی اختیارات پارلیمان کو منتقل کرے گی۔ مصر میں پارلیمانی انتخابات رواں سال ستمبر میں ہوں گے۔