1 جون 2011
وقت اشاعت: 11:52
حکومت کیخلاف سازش بیرون ملک تیارکی گئی،صدر بشار الاسد
اے آر وائی - دمشق : شام کے صدر بشار الاسدنے کہاہے کہ حکومت کے خلاف سازش بیرون ملک تیار کی گئی۔ دوسری جانب سیکڑوں افراد نے لتاکیہ میں آج بھی احتجاجی مظاہرہ کیا۔
شام میں دو ہفتوں سے جاری احتجاج کے بعد صدر بشار الاسد نے پارلیمنٹ سے خطاب کیا۔ جس میں انہوں نے کہا کہ لوگوں کی قلیل تعداد نے احتجاج کیا تاہم عوام کی اکثریت اس سازش کو ناکام بنادے گی۔ انہوں نے ملک میں نافذ ایمرجنسی کے خاتمے کے بارے میں کوئی اعلان نہیں کیا۔ جس پر ان کے خلاف لتاکیہ شہر میں احتجاج کیا گیا۔ مظاہرین نے صدر بشار الاسد کے خلاف نعرے لگائے اور آزادی کا مطالبہ کیا۔