تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
1 جون 2011
وقت اشاعت: 11:53

لیبیا کے وزیر خارجہ مستعفی، برطانیہ میں سیاسی پناہ لے لی

اے آر وائی - لندن : لیبیا کے وزیر خارجہ موسی کوسا اپنے عہدے سے استعفی دے کر سیاسی پناہ حاصل کرنے برطانیہ پہنچ گئے۔ دوسری جانب اتحادی ممالک نے لیبیا کے خلاف فوجی کارروائی جاری رکھنے پر اتفاق کرلیا۔



فرانسیسی خبر رساں ایجنسی کے مطابق لیبیا کے وزیر خارجہ موسی کوسا مستعفی ہونے کے بعد سیاسی پناہ حاصل کرنے برطانیہ پہنچ گئے ہیں۔ لندن میں لیبیا کی صورتحال پر غور کے لیے چالیس ممالک کے اجلاس میں اس بات پر اتفاق کیا گیا ہے کہ سلامتی کونسل کی قراداد پر مکمل عملدرآمد اور شہریوں پر تشدد کے خاتمے تک لیبیا کی حکومت کے خلاف فوجی کارروائی جاری رکھی جائے گی۔



دوسری جانب غیر ملکی نشریاتی اداروں کے مطابق اتحادی افواج کے فضائی حملوں اور بحری ناکہ بندی کے باوجود باغی زیرقبضہ علاقوں پر کنٹرول برقرار رکھنے میں تاحال کامیاب نہیں ہوسکے ہیں۔ لیبیائی فوج نے راس لانوف، نوفلیہ اور بن جواد سے باغیوں کو پسپاکردیا ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.