تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
1 جون 2011
وقت اشاعت: 11:54

تھائی لینڈ: سیلاب اور مٹی کے تودے گرنے سے 21 افراد ہلاک

اے آر وائی - بنکاک : تھائی لینڈ کے جنوبی علاقوں میں سیلاب اور مٹی کے تودے گرنے سے اکیس افراد ہلاک جبکہ ہزاروں سیاح مختلف جزائر میں پھنسے ہوئے ہیں۔



غیرملکی خبر ایجنسی کے مطابق متاثرہ علاقوں میں ذرائع آمدورفت کو سخت نقصان پہنچا ہے۔ ٹرین سروس اور تین ایئرپورٹس کو بند کردیا گیا ہے۔ بحریہ نےکوہ سموئی اور کون تاؤ کے جزائر سے ہزاروں افراد کو محفوظ مقامات پرمنتقل کردیا ہے۔ کرابی صوبہ میں تین مقامات پر مٹی کے تودے گرنے سے دس افراد ہلاک اور دس لاپتہ ہوگئے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.