تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
1 جون 2011
وقت اشاعت: 11:56

طرابلس:سرکاری فوج کی جارحانہ حکمت عملی،باغی پسپا

اے آر وائی - طرابلس: لیبیا کے صدر کرنل قذافی کی وفادار فوجوں کی جانب سے بھاری ہتھیاروں کے استعمال اورجارحانہ جنگی حکمت عملی کےباعث باغی مسلسل پسپا ہوتے جارہے ہیں۔امریکی صدربارک اوباما نےلیبیا کے باغیوں کی حمایت کےخفیہ آرڈرپر دستخط کردئیے ہیں۔



امریکا فرانس اور برطانیہ کی جانب سے باغیوں کو مسلح کرنے کے لیے مطلوبہ حمایت نہ ملنے پر کوئی فیصلہ نہیں ہوسکا۔ ادھرلیبیا کے وزیر خارجہ موسی کوسا اپنے عہدے سے استعفی دے کر سیاسی پناہ حاصل کرنے برطانیہ پہنچ گئے۔



دوسری جانب غیر ملکی نشریاتی اداروں کے مطابق اتحادی افواج کے فضائی حملوں اور بحری ناکہ بندی کے باوجود باغی زیرقبضہ علاقوں پر کنٹرول برقرار رکھنے میں تاحال کامیاب نہیں ہوسکے ہیں۔ لیبیائی فوج نے راس لانوف، نوفلیہ اور بن جواد سے باغیوں کو پسپاکردیا ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.