1 جون 2011
وقت اشاعت: 11:56
فوکوشیماایٹمی پلانٹ ،سمندری پانی میں تابکاری بلندترین سطح پر
اے آر وائی - ٹوکیو: جاپان میں فوکو شیماایٹمی پلانٹ کے قریب سمندری پانی میں تابکاری ابتک کی بلندترین سطح پرپہنچ کرچار ہزار تین سوپچاسی گنا ہوگئی ،اردگرد تیس کلو میٹر سے آبادی کو انخلاکی ہدایت کردی گئی ۔
جاپان کی نیوکلیر سیفٹی ایجنسی کا کہنا ہے کہ جمعرات کے روز سمندری پانی میں تابکاری کی سطح بڑھ گئی ہےتاہم یہ انسانی صحت لیے نقصان دہ نہیں،اس کے باوجودپہلے بیس کلو میٹر تک آبادی کا انخلا ہوا اور اب اسے بڑھا کرتیس کلو میٹر تک کیا جارہاہے۔ جاپانی کیبنیٹ سیکریٹری یو کیو ایڈانو نے بریفنگ میں بتایاکہ بڑھتی ہوئی تابکاری پر بغیر کسی تاخیر کے قابو پانے کی کوشش کی جارہی ہے ،ہوا میں تابکاری کی سطح کا مسلسل جائزہ لیا جارہاہے۔