1 جون 2011
وقت اشاعت: 11:58
طرابلس:اتحادی فوجوں کے تازہ حملوں میں 40شہری ہلاک
اے آر وائی - طرابلس: لیبیا اتحادی طیاروں کے تازہ حملوں میں ہلاک ہونے والوں کی تعداد چالیس ہو گئی ہے،طرابلس میں ویٹی کن کی کیتھولک نیوز ایجنسی نے بھی ہلاکتوں کی تصدیق کردی ہے ادھربرسلز میں نیٹو حکام کا کہنا ہے کہ شہریوں کی ہلاکت کی تحقیقات کررہے ہیں۔
بن غازی میں باغیوں نے امریکی صدر او باما کے اس حکم کا خیر مقدم کیا ہے جس میں انہوں نے باغیوں کی خفیہ حمایت جاری رکھنے کی ہدایت کی ہے۔ ادھرصدر کرنل قذافی کی وفادار فوجوں کی جانب سے بھاری ہتھیاروں کے استعمال اورجارحانہ جنگی حکمت عملی کےباعث باغی مسلسل پسپا ہو رہے ہیں۔
ادھربرطانوی سیکرٹری خارجہ ولیم ہیگ نے کہا ہے کہ لیبیا کے وزیر خارجہ موسیٰ کوسا کوسیاسی پناہ کی پیشکش نہیں کی گئی ہے نہ ہی انہیں کسی برطانوی یا بین الاقوامی قوانین سے استثنا دیا جائے گا۔ لیبیا کے وزیر خارجہ موسیٰ کوسا جمعرات کی صبح اپنے عہدے سے استعفی دے کر سیاسی پناہ حاصل کرنے برطانیہ پہنچے تھے ۔