1 اپریل 2011
وقت اشاعت: 10:9
افغانستان سے فوجی انخلاء پر اوباما کے انتظامیہ سے اختلافات
اے آر وائی - واشنگٹن: امریکی صدر براک اوباما کی انتظامیہ میں افغانستان سے فوج کے انخلاء کے معاملے پر اختلافات کھل کر سامنے آگئے ہیں۔ امریکی اخبار کے مطابق اوباما کے سویلین اور فوجی مشیر فوجی انخلاء کی حکمت عملی پر متفق نہیں ہوسکے صدر اوباما پہلے ہی جولائی دوہزار گیارہ تک افغانستان سے تیس ہزار فوجیوں کی واپسی کی منظوری دے چکے ہیں۔
مشیران میں عدم اتفاق کےباعث اتنی بڑی تعداد میں فوج کی واپسی مشکل نظر آرہی ہےاخباری رپورٹ کے مطابق کابل میں تعینات امریکی فوجی افسران کا کہنا ہے کہ قندھار اور ہلمند جیسے صوبوں سے فوج کی واپسی سے افغانستان میں پیشرفت کو نقصان پہنچ سکتا ہے۔